Code : 3239 55 Hit

بن سلمان نے شاہی حفاظتی دستے کے اعلی آفیسران کو بھی نہیں بخشا:مجتہد

مجتہد نامی ٹویٹر کے مشہور کارکن نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں 14سینئر سعودی افسران کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:مجتہد کے نام سے جانے جانے والے ایک ٹویٹر کارکن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع ہونے والے حالیہ گرفتاریوں کے سلسلہ میں شاہی سلامتی دستہ کے 14 اعلی آفیسران بھی شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کے بعد تمام محکموں کے سینئر افسران بہت تشویش میں مبتلا ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ  کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
اسی طرح زیادہ ترسعودی شہزادے  بھی سوچ رہے ہیں کہ بعد کے مرحلے میں انھیں  بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بن سلمان نے متعدد شہزادوں کو گرفتار کیا تھا  جن میں سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بھی شامل تھے  جن  کے بارے میں بن سلمان کا خیال تھا کہ وہ ملک میں بغاوت کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ مجتہد نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والے احتیاطی تدابیر کی آڑ مسند بادشاہت تک پہنچنے کے درپے ہیں۔
ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سعودی شہزادہ احمد بن عبد العزیز کو بن سلمان کے خلاف مبینہ بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम