Code : 1925 31 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں 14سوڈانی فوجی ہلاک

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جازان علاقہ میں انصار اللہ کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں سوڈان کے 14 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق سوڈان بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل ہے اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں گذشتہ پانچ سال میں کئی درجن سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम