Code : 3900 6 Hit

الحشد الشعبی کی ایک اور شاندار کامیابی؛موصل کے چار گاؤں داعش کے وجود سے پاک

الحشد الشعبی نے عراقی صوبہ موصل کے جنوب مغرب میں واقع چار دیہاتوں کو تکفیریوں سے پاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے  اس ملک کے صوبے موصل کے جنوب مغرب میں واقع متعدد دیہاتوں کو داعشی دہشتگرد کے نجس وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا ہے،الحشد الشعبی کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل رات گئے الحشد الشعبی کی 33 ویں بریگیڈ نےاس تنظیم کی انٹیلی جنس کی جانب سے دی جانے اطلاعات کے مطابق کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران  موصل کے جنوب مغرب میں واقع الزاکیه، تل الرمان، الحسینیه ا و رالدباش گاؤں کو داعش کی غلاظت سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
دریں اثنا  عراقی سکیورٹی کے ماہر امیر عبد المنعم الساعدی نے داعش مخالف کارروائیوں میں حصہ لینے کے بہانے پشیمرگہ فورسز کے صوبہ دیالی  کے متعدد علاقوں میں نقل مکانی کرنے کے سلسلہ میں  انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان علاقوں کا پھر سے تکفیریوں کے کنٹرول میں چلے جانے کا خدشہ ہے، انہوں نے مزید کہا صوبہ دیالی کے اہم علاقوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری عراقی سکیورٹی فورسز اور الحشد الشعبی کو سونپی جانی چاہئے تاکہ اس بات کا یقین کیا جا سکے کہ دہشت گرد ان علاقوں میں واپس نہیں آسکیں گے۔
واضح رہے کہ عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے پورے ملک کو داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کے نجس وجود سے پاک کرنے کی ٹھان رکھی ہے جس سے امریکہ کو دیگر مغربی ممالک کو داعش کو تیار کرنے میں کی جانے والی اپنی محنت پر پانی پھرتا نظر  آرہا ہے جس کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے یہی وجہ ہے ٹرمپ سمیت دیگر مغربی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور الحشد الشعبی کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین