Code : 4886 4 Hit

رواں سال میں صیہونی سرکاری دہشتگردوں کے ہاتھوں400 فلسطینی بچے گرفتار

ایک فلسطینی غیر سرکاری تنظیم نے بتایا کہ سن 2020 کے آغاز سےاب تک صیہونی حکومت نے 400 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الاسیر قیدیوں کے کلب نے 2020 کے آغاز سے گذشتہ ماہ (اکتوبر) کے آخر تک 400 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو نظربند رکھنے کا اعلان کیا۔
عالمی یوم اطفال (20 نومبر) کے موقع پر یہ رپورٹ شائع کرنے والے الاسیر کلب نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے 400 فلسطینی بچوں میں سے زیادہ تر کا تعلق یروشلم سے ہے اور صہیونی حکومت کی جیلوں میں اب بھی 170 بچے قید ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینی بچوں کی نظربندی کے دوران وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں کرتی ہے ، جن میں تعلیم سے محروم رکھنا ، خاندان والوں سے دوررکھنا اور تنہائی قیدشامل ہے۔
یادرہے کہ سنہ 2015 میں  صیہونی حکومت نے اسیر بچوں کو سخت سزا دینے کا ایک قانون منظور کیا تھا جس کی بناپر کچھ معاملات میں عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین