Code : 2488 39 Hit

صیہونیوں کے ہاتھوں چار فلسطینیوں کے گھر تباہ

صہیونی فوجی درندوں نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی پٹی میں چار فلسطینیوں کے مکانات تباہ کردیئے۔

ولایت پورٹل:فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی پٹی میں چار فلسطینیوں کے مکانات تباہ کردیئے جس کے جواب میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا،تباہ شدہ مکانات الخلیل کے قریب واقع گاؤں بیت خلیل میں واقع تھے، صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مکانوں کے مالک فلسطینی تھے جنہوں نے کئی ماہ قبل ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو مار کر ہلاک کردیا تھا،رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مظاہرہ کو کچلنے کے لئے انواع اقسام کے اسلحہ کا استعمال کیا،فرانس نیوز ایجنسی کےفوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ جب صیہونی گھروں پر بلڈوزر چلا رہے تھے تو  مقامی لوگ ان گھر وں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے ،ادھرفلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج  نے ایک بولڈر کو فلسطینی کار سے ٹکرایا  جس کے نتیجہ میں کار میں سوار  محمد النواج نامی فلسطینی جوان شہید اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا،قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجی درندہ چاقو حملہ  کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین