سوڈان کے سابق وزیر اعظم کا انتقال

سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے سابق وزیر اعظم صادق المہدی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ پچھلے تین ہفتے سے متحد ہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ذرائع کے مطابق سوڈان کے اہم رہنما اورسابق وزیر اعظم 84 سالہ صادق المہدی کے اہل خانہ اور پارٹی ذرائع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صادق المہدی جمعرات کو انتقال کرگئے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں تین ہفتے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
فوج نے 1989میں صادق المہدی کا تختہ پلٹ دیا تھا اور ان کی جگہ سابق صدر عمر البشیرکو اقتدار پر بٹھا دیا تھا۔ اقتدار سے معزول کر دیے جانے کے باوجود صادق المہدی سوڈان کی سیاست میں کافی موثر شخصیت رہے، عمر البشیر کے دور میں مہدی کی اعتدال پسند اُمّہ پارٹی سب سے بڑی اپوزیشن سیاسی جماعت رہی۔
گزشتہ ماہ صادق المہدی کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے اور اُنہیں سوڈان میں چند دنوں اسپتال میں رکھنے کے بعد بہتر علاج کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم صادق المہدی کی جماعت اُمّہ پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صادق المہدی کی تدفین جمعہ کو سوڈان کےشہر عمدرمان میں کی جائے گی۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین