Code : 2860 146 Hit

غیر ملکی افواج جلدازجلد عراق کو چھوڑنے کی تیاری کریں:حزب اللہ عراق

عراق کی حزب اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی دہشتگرد جلد از جلد ملک سے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔

ولایت پورٹل:عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے اتوار کی شب امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نکال دیئے جانے پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکیوں کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت کے ذریعے کتائب حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست کی شامل کئے جانےسے کچھ ہونے والا نہیں ہے اور وہ اپنی سیاسی، اجتماعی اور دیگر سرگرمیوں کو تمام تر قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے،قابل ذکر ہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے ایک دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ایئر پورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا جس کے دو دن بعد یعنی پانچ جنوری کو عراقی پارلیمنٹ نے امریکی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے ایک بل منظور کیا تھا،عراق کی تمام استقامتی تنظیموں نے پارلیمنٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین