غیر ملکی تیل کمپنیاں فوری طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے چلی جائیں:یمنی فوج

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی غیر ملکی تیل کمپنیوں کو ان ممالک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع دے رہی ہے کیونکہ امریکی سعودی جارحین جنگ بندی کی پابندی نہیں کرتے جو یمنی قوم کو اس کے تیل کی دولت کو استعمال کرنے کا حق دیتی ہے۔
 یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی قوم کو ان کی آمدنی کے ذرائع سے محروم کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو خدا کی مدد سے ہماری مسلح افواج انہیں بھی ان کی آمدنی کے ذرائع سے محروم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
درایں اثنا یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے بھی ایک بیان میں یمن کی مسلسل ناکہ بندی اور سعودی عرب نیز اس کے اتحادیوں اور کرائے کے فوجیوں کی مسلسل جارحیت کے باوجود جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کہ یمن پر جارحیت اور محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں ہماری مسلح افواج جارحوں کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہیں گی اور ان سے وابستہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور تیل کمپنیاں ہماری آگ کی لپیٹ میں آئیں گی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین