شہید قاسم سلیمانی کے لیے رہبر معظم شہ رگ کی حیثیت رکھتے تھے:زینب سلیمانی
شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید قاسم سلیمانی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتے تھے اور شہید سلیمانی خود کو رہبر اور ایرانی عوام کا ایک معمولی سپاہی تصور کرتے تھے ۔
ولایت پورٹل:سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اُس فورس کے کمانڈر تھے جو فلسطینی کاز اور اسکے نام یعنی ’قدس‘ کی حامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینی عوام شہید قاسم سلیمانی کے لئے بڑی اہمیت کے حامل تھے اور آج ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ فلسطینی استقامت و مزاحمت کے سبب صیہونیوں پر وحشت طاری ہو چکی ہے۔
سپاہ قدس کے شہید کمانڈر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ انکے والد نے عراق، شام، فلسطین، لبنان اور حتیٰ ایران میں استقامتی نظریے اور جذبے کو عام کیا اور اسے اپنی
