ولایت پورٹل:قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق حماس کے شعبہ تبلیغات کا کہنا ہے کہ مغربی پٹی اور قدس میں فلسطینی اتھارٹی اور صیہونی حکومت کے درمیان سکیورٹی کوآرڈینیشن کے باوجود اس علاقہ میں مزاحمت جاری رہی ہے،حماس نے 2019 میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے مغربی پٹی اور قدس میں رواں سال میں 5402 ، مزاحمتی کاروائیاں انجام دی ہیں جن میں میں رملہ اللہ میں 1138، القدس میں 1053 اور الخلیل میں 823کاروائیاں انجام دی گئی ہیں،حماس نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک نے رواں سال میں 5 اسرائیلیوں کو ہلاک ، 153 کو زخمی ، فائرنگ کے38واقعات ، سرد اسلحہ کی30کاروائیاں ، گاڑی کے نیچے کچلنے کی 11کاروائیاں اور 87بم بلاسٹ کرنے کی کاروائیاں کامیابی کے ساتھ انجام دی ہیں،حماس کی رپورٹ میں کچھ مزاحمتی کاروائیوں کو مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ جیسے: مغربی پٹی کے سلفیٹ علاقہ میں عمر ابولیلی کی کاروائی جس میں انھوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کیا اورپھر اسی کے اسلحہ سے ایک اسرائیلی ربی کو بھی ہلاک اور متعدد صیہونیوں کو زخمی کیا،قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کی شدیدترین سکیورٹی کی کوششوں کے باوجود وہ 70 گھنٹے اپنے آپ کو چھپانے میں کامیاب رہے،مذکورہ رپورٹ کے مطابق ایک اور کارروائی میں ناصر اور قاسم عصافره بیت المقدس کے جنوب میں ایک صہیونی بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا اور قتل کرنے میں کامیاب رہے،اسی طرح مزاحمتی تحریک کی مرکزی کاروائی کے تحت صیہونی بستی کے رفت وآمد والے راستہ میں ایک بم نسب کیا گیا اور پھر ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔
رواں سال میں صیہونیوں کے خلاف پانچ ہزار مزاحمتی اقدامات
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف گذشتہ سال مزاحمتی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔

wilayat.com/p/2815
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین