Code : 1374 11 Hit

پاکستان کے صوبہ سندھ میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے5 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کندھ کوٹ میں پیش آیا جہاں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وین میں آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر وین میں موجود مسافروں میں سے 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम