Code : 4384 1 Hit

مزید پانچ ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدےکے خواہاں ہیں:وائٹ ہاؤس کے عہدہ دار

وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں کے سمجھوتوں کے معاہدے کے بارے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے وسیع پیمانے پر پروپیگنڈے کے بعد  اس بار ایک امریکی عہدیدار نے یروشلم میں قابض حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے دیگر پانچ ممالک کے خواہشمند ہونے کا اعلان کیا،  وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف "مارک میڈوز" نے آج (جمعہ کو) وضاحت کی کہ منامہ اور ابوظہبی کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد  پانچ دیگر ممالک اس طرح کے معاہدے کو قبول کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
میڈووز نے امریکی صدر کے ساتھ وسکونسن کا سفر کرنے سے پہلے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ ان ممالک کا نام نہیں لے سکتے لیکن وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ان میں سے تین مغربی ایشین خطے میں ہیں، روئٹرز کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں ذکر کیا گیا ہے ان میں عمان بھی شامل  ہوسکتا ہے اس لیے کہ اس کاسفیر بھی منگل کے روز صہیونی حکومت کے ساتھ بحرین اورمتحدہ عرب امارات کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں موجود تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین