ولایت پورٹل:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزن ہاور نے ’’ماحولیات ، آب و ہوا اور قومی سلامتی ، اسرائیل کے لئے ایک نیا محاذ" کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے لئے ایران ،اور لبنان کی حزب اللہ ، حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے علاوہ ممالک کی فوج ، سائبر حملے ، عالمی تباہی جیسے آب و ہوا کے بحران اور ماحولیات کا دوسرے خطرات کی حیثیت سے ذکر کیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ صہیونی حکومت کو ماحولیات ، آب و ہوا اور قومی سلامتی کے ساتھ ان کے تعلقات کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، یہ معاملات اس کےلیے معمولی ہیں۔
آئزن ہاور نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مابین باہمی دشمنی کے باوجود ماحولیاتی اور آب و ہوا کے بحرانوں پر مشترکہ تصادم ضروری ہے،انہوں نے مزید کہاکہ آب و ہوا اور قومی سلامتی امریکی جرنیلوں کی ترجیحات میں اولین حیثیت رکھتی ہیں لیکن اسرائیل میں ان کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے جبکہ زیادہ تر چیزوں جیسے ہوئی پٹی اور جنگی مشقوں پران کے اثر و رسوخ اور اثرات کے باوجود بھی وہ کنارے پر رکھے جاتے ہیں۔
ایران،حماس اور حزب اللہ سمیت پانچ بڑے خطرات؛صیہونیوں کا اعتراف
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران ،اور حزب اللہ ، حماس اور دیگر مزاحمتی گروپ تل ابیب کو درپیش پانچ قومی سلامتی کے خطرات کا حصہ ہیں۔

wilayat.com/p/6135
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین