Code : 4346 3 Hit

ترکی میں پانچ داعشی عناصر گرفتار

ترکی کی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دو صوبوں میں ایک کارروائی کے دوران داعش سے وابستہ پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:ینی شفق نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ترک سکیورٹی عہدیداروں نے داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ پانچ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ترک سکیورٹی پولیس نے اتوار کے روزاس ملک کے صوبۂ بورسا کے شمال مغربی علاقہ اور صوبہ مرسین کے جنوب میں پہلے سے شناخت شدہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارا اور داعش سے وابستہ پانچ دہشتگردوں کو مختلف جنگی سازو سامان سمیت گرفتار کرلیا۔
یادرہے کہ ترکی داعش کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا جس کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے عناصر نے متعدد حملے کیے ہیں جن میں اب تک کم از کم 315 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کی وزارت داخلہ نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جو خود کواس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا "امیر" کہتا تھا، مذکورہ شخص کی شناخت 48 سالہ محموت اوزدِن کے نام سے ہوئی ہے ، اسے ترک سکیورٹی فورسز نے صوبہ آدانا میں انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا، اور عراق اور شام میں موجود داعش کے ٹھکانوں سے براہ راست احکامات لیتا تھا۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین