Code : 1332 7 Hit

امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں ایک طالب کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ؛1طالب علم ہلاک،8زخمی

امريکی رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور کے ايک ہائی اسکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق امريکی رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور کے ايک ہائی اسکول اسٹیم اسکول ہائی لینڈ رینج  ميں مبینہ طور پر اسکول کے ہی 2 طلبا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،پولیس نے اسکول کا گھیراؤ کرکے اسکول میں موجود 1800 طالب علموں کو بحفاظت نکالا اور اس دوران فائرنگ کرنے والے دونوں طالب علموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر گرفتار شدگان کی شناخت اور تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ دیگر اسکولز کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम