Code : 3533 13 Hit

سعودی عرب میں فائرنگ؛6افراد ہلاک

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق ، سعودی پولیس نے "عسیر" کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق  عسیر کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔
سعودی پولیس کے مطابق ، ملک کے جنوب میں عسیر خطے میں فائرنگ کے مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین