Code : 2059 8 Hit

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ؛ 5 افراد ہلاک،21 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی،حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا،وین چلاتے ہوئےملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے، جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम