سعودی دارالحکومت میں فائرنگ ؛ 3 افراد ہلاک

 سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں فائرنگ سے ایک سعودی شہری اور دو سکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:یونیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، ریاض پولیس نے بتایا کہ ریاض کے مشرق میں المعیزیله کے علاقے میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے، یاض پولیس نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے اور شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 ریاض پولیس کے مطابق  مشرقی ریاض میں المعیزیله میں ایک 40 سالہ شہری نے خاندانی تنازعات کے سبب اپنی بیوی  کے بھائی کو یرغمال بنا لیا،رپورٹ کے مطابق پولیس کی مداخلت کے بعد ، یرغمال بنانے والے نے فائرنگ کردی ، جس میں یرغمالی اور دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک دوسرا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، پولیس  کی تفتیش کے بعد ، مجرم کو ریاض کے شمال مشرق کے ایک فارم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین