دبئی کے جبل علی صنعتی علاقہ میں آتشزدگی

میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

ولایت پورٹل:میڈیا ذرائع نے متحدہ عرب امارات کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آئل سکریپ میں آگ لگنے کی اطلاع دی، دبئی میں حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ فائر عملہ جبل علی انڈسٹریل زون میں تیل کی باقیات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے نیز سب کچھ کنٹرول میں ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ  جبل علی متحدہ عرب امارات کی ایک اہم ترین بندرگاہ ہے جو دبئی سے پینتیس کلومیٹر دور واقع ہے،یادرہے کہ  گزشتہ اگست میں بھی اس انڈسٹریل ایریا میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس ایک ماہ بعد میڈیا ذرائع نے اس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خفیہ دستاویز  دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔
یادرہے کہ  دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے وقت اسرائیل کی چھ رکنی ٹیم بندرگاہ پرموجودتھی جبکہ دھماکے میں تین صہیونی ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے، دستاویز کے مطابق یہ دھماکہ اس بندرگاہ میں کنٹینر میں نصب بم کی وجہ سے ہوا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین