Code : 2828 20 Hit

متحدہ سلامتی نظام تلاش کرو؛عرب ممالک کو روس کا مشورہ

روسی وزیر خارجہ نے عرب ممالک کو تجویز دی ہے کہ خلیجی ریاستوں کو مل کر سلامتی کا نظام تلاش کرنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:روسی نیوز ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں مل کر سلامتی کے نظام کے بارے میں سوچنا چاہیے،یادرہے کہ روسی وزیر خارجہ نے ایسے وقت میں  خلیج فارس میں عرب ممالک کو یہ تجویز پیش کی ہے جبکہ رواں ماہ کے شروع میں  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا تھا،قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رواں سال میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر میں ، ہرمز اتحاد برائے سلامتی اور امید کے نام سے ایران کا منفرد منصوبہ پیش کیا جس کو مختصر طور پر "ہرمز امن منصوبہ" کہا جاتا ہے،اس منصوبے پر بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا: "خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سلامتی ، امن ، استحکام اور پیشرفت کو برقرار رکھنے کے لئے ایران کی  تاریخی ذمہ داری کے پیش نظر میں  خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پیدا  ہونے والی صورتحال سے متاثر تمام ممالک  کوامیداتحاد یعنی ہرمز امن منصوبہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں،حسن روحانی نے مزید کہا کہ " امید اتحاد " کا مقصد آبنائے ہرمز کے تمام باشندوں کے لئے امن ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی نیزباہمی مفاہمت اور ان کے مابین پرامن اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے،دوسری طرف ، روس نے رواں سال اگست کے اوائل میں خلیج فارس کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا اور اس ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ اس منصوبے کے اہم اصول قدم بہ قدم نقطہ نظر ، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قانون ،اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل رعایت کرنا ہے۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम