Code : 3202 44 Hit

ٹرمپ کی جرمن کمپنی کو کورونا ویکسین امریکہ کو بیچنے کے لئے مالی پیش کش

امریکی صدر نے جرمنی کی ایک دوا کمپنی کو پیش کش کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین کو امریکہ کو بیچ دے۔

ولایت پورٹل:برطاونی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جرمنی کی ایک دوا کمپنی کو پیش کش کی ہے  کہ وہ کورونا ویکسین کو امریکہ کو بیچ دے تاہم جرمن حکام ٹرمپ کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ  وہ کورونا ویکسین پر تحقیق پر اجارہ داری حاصل  کرنے کے سلسلہ میں جرمن دوا کمپنی کیوروک کو دھوکہ نہ دے سکیں۔
رپورٹ کے  مطابق ٹرمپ نے جرمنی کی دواساز کمپنی کیوروک کو یہ تجویز پیش کی ہیں کہ وہ کورونا ویکسین تیار کرنے میں اس کمپنی کی تحقیق کو فنڈ دیں گے تا کہ اس ویکسین  کی اجارہ دار امریکہ کو حاصل ہو جائے۔
جرمن اخبار والٹ ایم سونٹاگ نے اطلاع دی ہے کہ جرمنی کی حکومت نے دوا ساز کمپنی کو راضی کرنے کی پوری کوشش کی ہے تاکہ وہ امریکہ کو کورونا ویکسین کا حق اشاعت منتقل کرنے سے باز رہے۔
جرمنی کی حکومت سے وابستہ ایک ذریعہ نے اخبار وولٹ ایم سونٹاگ کو بتایا کہ ٹرمپ نامعلوم کوویڈ 19 وائرس ویکسین کی تیاری کے بارے میں جرمن محققین کی تحقیق کی خصوصی طور پر حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ویکسین امریکہ لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
یادرے کہ کیوروک نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے کلینیکل ٹرائلز کے لئے اپنے دو نمونے منتخب کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ، کمپنی کے مینیجر نے رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ اورکورونا وائرس کے وائٹ ہاؤس کےگروپ سے ملاقات کی تھی تاکہ اس ویکسین پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین