Code : 1863 10 Hit

دنیا کے50 دانشوروں کا شیخ زکزکی کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے نام خط

دنیا کے پچاس دانشوروں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی شیخ ابراہیم زکزکی کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:گلوبل ریسرچ ویب کے مطابق دنیا کے، پچاس نامور یونیورسٹی اساتذہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائیں،خط میں آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد اور ایذا رسانی کے نتیجے میں دونوں کی حالت دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے،خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو رہا کرانے کے لیے حکومت نائیجیریا پر دباؤ ڈالیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम