Code : 1934 11 Hit

جاپان میں گرمی کا قہر؛ 57 افراد ہلاک

جاپان میں گرمی کی شدت سے 57 افراد ہلاک جبکہ 18 ہزار سے زائد شہری ہسپتال داخل ہوگئے۔

ولایت پورٹل:جاپان میں شدید گرمی کی لہر کے قیامت برپا کر دی ہے، صرف ایک ہفتے کے دوران گرمی کی شدت سے 57 افراد ہلاک ہو گئے ہے جبکہ 18 ہزار سے زائد شہریوں کی حالت غیر ہونے کے باعث انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویوو کے باعث 18 ہزار سے زائد لوگوں کو اسپتال لایا گیا۔ جن میں سب سے زیادہ افراد، یعنی 1857 ٹوکیو سے تعلق رکھتے ہیں،اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے قبل 5 ہزار سے زائد افراد گرمی سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک ہفتہ قبل مختلف اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 347 تک پہنچ گئی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 57 افراد گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے،محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان میں 2008 کے بعد درجہ حرارت اپنی شدت کا پہنچا اور آئندہ چند دنوں میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 18ہزار 347 متاثرین میں سے 6 ہزار سے زائد افرد کی طبیعت ناساز ہے جن کی عمریں 65 سال سے زائد ہیں،ہسپتال میں موجود مریضوں میں 729 افراد کی حالت تشویش ناک ہے،دوسری جانب انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے محتاط اور قدرے ٹھنڈے علاقے میں رہنے کی تاکید کی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम