Code : 1946 8 Hit

افغانستان میں طالبان دہشتگردوں سمیت 15 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کے ضلع تباغ میں طالبان کے مارٹر حملے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،دوسری جانب خامہ پریس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے کم از کم آٹھ طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور ملک کے مشرقی صوبے لوگر میں واقع خودکش دہشت گردوں کے ایک تربیتی کیمپ کو تباہ کر دیا ہے،خامہ پریس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی 203 ویں تھنڈر کور نے افغانستان میں طالبانی دہشت گردوں کے بڑھتے حملے کے پیش نظر یہ  کاروائی کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम