Code : 4031 20 Hit

سیئٹل کے بعد اوریگون سے بھی ٹرمپ کی بھیجی ہوئی پولیس واپس

امریکی فیڈرل ریزرو پولیس جسے مرکزی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لئے اوریگون بھیجا تھا کشیدگی بڑھانے کی وجہ سے اس ریاست کےگورنر کی درخواست پر وہاں سے واپس آرہی ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اوریگون کے گورنر کیٹ براؤن نے آج (جمعرات کو) پورٹلینڈ سمیت ریاست کے شہروں سے وفاقی سکیورٹی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا، براؤن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے امریکی فیڈرل پولیس ٹیکٹیکل یونٹ کے افسران کی واپسی پر اتفاق کیا ہے۔
یادرہے کہ امریکہ کی مرکزی حکومت کے ایما پر امریکی فیڈرل ریزرو گذشتہ ہفتے پورٹ لینڈ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کو روکنے اورسرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لئے مرکزی اوریگون پہنچی تھی جبکہ اوریگون کے گورنر نے کہا کہ وہ شہر میں وفاقی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس اقدام کو مقامی حکام نے منظور نہیں کیا اوراس سے سرکاری تنصیبات اور املاک کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق  براؤن نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وفاقی فورسز نے صورتحال کو پرسکون کرنے میں مدد کرنے کے بجائے  قبضہ کرنے والوں کی طرح برتاؤ کیا اور ریاست میں مزیدتشدد کو جنم دیاہے۔
یادرہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں 25 مئی  "جارج فلائیڈ" نامی ایک سیاہ فام شخص کے نسل پرستانہ قتل کے بعد سے اس ملک کےمتعدد شہر وں میں احتجاج ہو رہے ہیں، اس سے قبل  بھی پورٹ لینڈ ، سیئٹل ، شکاگو ، کینساس ، البرق ، نیو میکسیکو اور واشنگٹن کے میئر امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کو خط لکھ چکے ہیں جس میں انھوں نے مقامی حکام کے خلاف مظاہروں کو دبانے کے لیے مرکزکی حکومت کی جانب سے شہروں میں وفاقی فورسزکے ناجائز استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اقدام صحیح نہیں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین