Code : 2395 49 Hit

ایران کے ڈرون اور کروز میزائل حملوں کے خوف سے صیہونی لرزہ براندام

صیہونی ائر فورس کے کمانڈر نے فوجی اکیڈمی سے تعلیم مکمل کرنے والے آفیسروں کےایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے ایران جانب سے ہمیں بہت خطرات لاحق ہیں جن میں راکٹ اور میزائل حملوں کے علاوہ اب کروز میزائل بھی شامل ہوگئے ہیں

ولایت پورٹل:جی این ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ہوائی فوج کے کمانڈر جنرل امیکم نورکن نے فوجی اکیڈمی سے تعلیم مکمل کرنے کے والے ائر فورس کے آفیسروں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ ایران کے طرف ہمیں بہت سارے چینلجز کا سامنا ہے  اور ان میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، اب تک ان کے راکٹوں ،میزائلوں  اور ڈرون حملوں سے ہمیں خطرہ تھا اور اب کروز میزائل بھی انھوں نے تیار کرلیا ہے،امیکم نورکن نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ائر کرافٹ سسٹم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ فوجی مشقیں اور ٹریننگ کی ضرورت ہے تاکہ ہماری ہوائی فوج ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کرسکے،قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتہ  صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خرانہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے درمیان  ایران کی میزائل طاقت کا ذکر کیا تھا،یاد رہے کہ حال میں اسرائیل ٹائمز  کی ویب سائٹ نے لکھا تھا کہ  ایران میزائل بنانے میں دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے  اور  وہ نہایت ہی تیزرؤی کے ساتھ ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے ،صیہونی حکومت کے راکٹ کے باپ کہے جانے والے یوزی رابن نے ایران کی میزائل طاقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کئی سال سےا سکام میں مصروف ہیں ، انھوں نے پہلے بھی فاتح110میزائل کی رونمائی کی تھی،رابن نے مزید کہا کہ ایرانی میزائلوں کی خصوصیت یہ کہ سب کے سے سب ملکی ساخت ہیں  کسی ایک میں دوسرے ملک کی ٹیکنالوجی کی کاپی نہیں کی گئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम