شہید سلیمانی سے متعلق کلیپ کا عالمی سامراج پر خوف وہراس

جنرل سلیمانی سے متعلق ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر نے  رہبر معظم کی ویب سائٹ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

ولایت پورٹل:جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے دو سال بعد بھی ان کے نام پر سائبرا سپیس ٹرسٹیز کا خوف بدستور جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا، جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے ضرور انتقام لیا جائے گا کے عنوان سے ایک  اینیمیشن رہبر معظم کی ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکائٹ پر شائع ہوئی تھی  جس کے بعد سماجی رابطے کی ا س ویب سائٹ نے ایرانی سپریم لیڈر کے اکاؤنٹ کو بند کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران اور دیگر ممالک میں بہت سی معروف شخصیات  نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر سمیت متعدد سائبر اسپیس میں پوسٹس شیئر کی ہیں  جنہیں ان میسنجرز کے منیجرز کے جھوٹے بہانے سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے جو جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد بھی دشمنوں کے اندر ان کا خوف ہونے کی علامت ہے جبکہ وہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے میں ہیرو سمجھے جاتے ہیں جس کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین