Code : 2861 46 Hit

ایران کے خلاف صہیونی نیوز سلطنت کے ناکام منصوبے

بی بی سی فارسی ایران مخالف منصوبوں میں صیہونی نیوز کے سب سے نمایاں ایجنٹوں میں سے ایک ہے جس نے اہواز اور مشہد میں جنرل شہیدقاسم سلیمانی کےجنازہ میں شریک ہونے والے لاکھوں کی تعداد میں افراد کی خبر کومکمل طور پر سنسر کیا۔

ولایت پورٹل:سامراجی طاقتیں آج سے کچھ عرصہ پہلے تک اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوجی ساز وسامان اور جنگی وسائل کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتی تھیں لیکن آج یقینا اس سے بڑا ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گیا ہے  جومیڈیا ہے اور اس کے نکلنے والی نیوز سلطنت اور نفسیاتی جنگ ہے، سامراجی طاقتیں جن میں امریکہ اور اسرائیل پہلے نمبر پر ہیں اس کے بعد ان کے نقش قدم پر چلنے والی یورپی حکومتیں خاص طور پر برطانیہ،یہ سب میڈیا، نیوز سلطنت اور نفسیاتی جنگ کواپنے جرائم کو نشر کرنے کے لیےایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں،یہ طاقتیں کالے کو سفید اور سفید کو کالا دکھاتی ہیں نیز بہت سارے مسائل میں اپنے بے طرف ہونے کی دھائی دیتی ہوئی نظر آتی ہیں  جبکہ وہ مسائل انھیں کے شروع کیے ہوئے ہوتے ہیں اور یہ ان کے ذریعہ پردے کے پیچھے رہ کر اپنے ناپاک عزائم تک پہنچنا چاہتے ہیں،المختصر یہ کہ طاقتیں اپنے ظلم وستم کو نارمل دکھانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرتی ہیں،یہ ایران کے ایک اعلی فوجی عہدہ دار جنرل قاسم سلیمانی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کے بعد اس پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈھنڈھورہ پیٹنا شروع کر دیتے ہیں کہ امریکہ نے ایک دہشتگرد کو مار دیا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ جس کو یہ دہشتگرد کہہ رہے ہیں وہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والوں میں پہلی صف میں تھا۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम