فیس بک کا نام تبدیل ہونے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے فیس بک کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے ورج مطابق ویب سائٹ نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوشل نیٹ ورک فیس بک کا نام  اگلے ہفتے تبدیل کیے جانے کا امکان  پایا جاتا ہے۔
 کہا جاتا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں فیس بک کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کریں گے تاہم نام اس سے پہلے ہی تبدیل کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ  یہ خبر اس وقت شائع ہوئی جب فیس بک پر دباؤ بڑھ رہا ہے،امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے حالیہ ہفتوں میں فیس بک اور اس  کے ذیل چینل جیسے انسٹاگرام پر شدید تنقید کی ہے۔
 یقینا ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ نام کی تبدیلی اتنی غیر معمولی نہیں ہے، مثال کے طور پر  2015 میں  گوگل نے الفابیٹ انکارپوریٹڈ کو بطور ہولڈنگ کمپنی قائم کیا تاکہ تلاش اور اشتہارات سے متعلقہ علاقوں سے آگے بڑھ کر دور دراز علاقوں میں سیلف ڈرائیونگ کاریں اور انٹرنیٹ سروسز جیسے علاقوں تک  پہنچا جاسکے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین