Code : 1612 11 Hit

فیس بُک کا ڈالر کے مقابلے میں لبرا کوائن متعارف کرانے کا اعلان

فیس بُک نے اگلے برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کرنسی " لبرا کوائن " متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیس بُک نے اگلے برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کرنسی " لبرا کوائن " متعارف کرانے کا اعلان کردیا، فیس بُک کے اعلیٰ عہدیدار ڈیوڈ مارکس کا کہنا ہے کہ اس کرنسی کا مقصد ایسے لوگوں تک مالی خدمات پہنچانا ہے جو بینکاری نظام سے باہر ہیں،کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کے ایک دہائی بعد متعارف کی جانے والی نئی کرنسی ’لبرا‘ کو اٹھائیس بڑی عالمی کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے جن میں پے پال، ماسٹر کارڈ، ویزا اور اوبر بھی شامل ہیں،فیس بُک اسے واٹس ایپ اور میسنجر پر بھی متعارف کرائے گا اور صارفین اپنے موبائل فونز کے ذریعے رقوم منتقل کر سکیں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम