مزاحمت کی آواز کو دبانے کے لئے فیس بک اور صیہونی حکومت کی ملی بھگت

فلسطینی کارکنوں نے فلسطین نواز اور صیہونی مخالف مزاحمتی گروپوں کے خلاف فیس بک کے کریک ڈاؤن کی مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین آن لائن کی رپورٹ کے مطابق  متعدد فلسطینی ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور سماجی کارکنوں نے فیس بک کے ایگزیکٹوز کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت میں فلسطینیوں کی مزاحمت کے خلاف چلائی جانے والی جنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
یادرہے کہ حال ہی میں  فیس بک حکام نے ان فلسطینی کارکنوں کے کچھ صفحات ہٹائے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کیا   اوراس غیر قانونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی تھی۔
اس اقدام کے بعد  فیس بک نے مذکورہ فلسطینی کارکنوں کو ان کے صفحات بند کرنے کی کوئی قطعی وجہ نہیں بتائی۔
تاہم بہت سے فلسطینی کارکنوں کا خیال ہے کہ محاصرے اور قبضے سے دوچار فلسطینی عوام کی آواز کو خاموش کرنے کے لئے فیس بک صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔
اس سلسلے میں  فلسطینی کارکن محمد رفیق السنوار نے زور دے کر کہا کہ فیس بک کا  یہ عمل فلسطینی مزاحمت کے خلاف جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان صفحات کو بند کرنے سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور ہم اب بھی اپنے راستے پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک اور ٹویٹر نے صہیونی حکومت کے خلاف مضامین لکھنے والے صفحات کو پہلے بھی کئی بار بند کیاہے۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین