Code : 1703 15 Hit

انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے؛ایران کی جانب سے کابل حملہ کی مذمت

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے تمام ملکوں کے مشترکہ اور مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں سے عوام کی زندگی  اجیرن بنا دی ہے،ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی اور دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا،افغان دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح طالبان کے حملے میں فوجی اہل کاروں، پرائمری سکول کے طلبہ اور صحافیوں سمیت کم از کم 40افراد ہلاک جبکہ 83 افراد زخمی ہوئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम