Code : 3788 6 Hit

صہیونی انتہا پسندوں کی ایک بار پھر مسجد اقصی پر یلغار

انتہا پسند صہیونیوں نے اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر حمایت کے ساتھ آج مسجد اقصی پر حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین کی خبررساں ایجنسی القدس پریس کی رپورٹ کے مطابق  انتہا پسند صہیونیوں نے اسرائیلی دہشت گرد فوج کی مکمل حمایت سے آج مسجد اقصی پر حملہ کیا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 61 انتہا پسند صہیونی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اس کے صحنوں میں گھومتے ہوئےانھوں نے مسجد کے مشرق میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے ان انتہا پسند صہیونیوں کی مکمل حمایت سے فلسطینی نمازیوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
اسی دوران اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں  میں صہیونیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی توہین میں اضافہ ہوا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین