Code : 3749 8 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

الحشد الشعبی کے ایک رہنما نے ان فورسز کے ذریعہ کچھ انتہائی خطرناک دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی ایک رہنما صادق الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ  الحشد فورسزز نے متعدد خطرناک دہشتگرد عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی نے ایک کاروائی کے دوران صوبہ صلاح الدین کی سرحدوں پر واقع دیالی اور المطیبیجه سے کم از کم آٹھ دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
الحسینی نے زور دے کر کہا کہ یہ عناصر مطلوب عراقیوں کی فہرست میں سب سے زیادہ خطرناک دہشت گرد عناصر شمار کیے جاتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن بہت اہم تھا کیونکہ یہ نہایت ہی دور دراز اور سخت راستے والے علاقوں میں کی گیا تھا نیز گرفتارکیے جانے والے عناصر نے بہت سارے جرائم کیے ہیں اور ان کی گرفتاری قابل ذکر کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ دیالی اور صلاح الدین  صوبوں کے درمیان سرحد پر ایک انتہائی خطرناک علاقہ شمار کیا جاتاہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین