یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اتفاق رائے ؛امریکی ایلچی کا دعوای

یمن میں امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے خطہ کا اور بین الاقوامی  انوکھااتفاق رائے ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:العربیہ کی رپورٹ  کے مطابق یمن میں امریکی مندوب لنڈرکنگ نے ایک تقریر میں دعوی کیا ہے کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے خطہ کا اور بین الاقوامی  انوکھااتفاق رائے ہوا ہے ،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں لنڈرکنگ نے یمنی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یمن پر طے پانے والا بین الاقوامی معاہدہ مستقل جنگ بندی کے قیام اور اس ملک  میں سیاسی حل تک پہونچے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں  یمن میں جنگ جاری رکھنے کے لئے سعودی عرب کی سعودی عرب کی واضح حمایت کے بارے میں بتائے بغیر کہا کہ  ہم عید الاضحی مناتے ہیں جبکہ یمن میں جنگ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی غیر معمولی اتفاق رائے ہوئے جس سے مستقل طور پر جنگ بندی اور بحران کے سیاسی حل کی طرف جانے کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے بھی اپنے دعووں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بین الاقوامی اتفاق رائے کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ نیک نیتی سے مذاکرات کرنے اور یمنی عوام کو راحت پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
یمن میں امریکی مندوب نے دنیا بھر میں مقیم  تمام یمنیوں خصوصا ان لوگوں کو جو عید الاضحی کے موقع پر اپنےکنبہ اور دوستوں سے دور ہیں، اس عید کی مبارکباد دی ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین