صیہونی فوجی اڈے پر وسیع چوری

عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے مثال آپریشن میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے سے 100000 سے 150000 گولیاں چرائی گئیں۔

ولایت پورٹل:عبرانی زبان کے ذرائع نے بدھ کی شام کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے شمالی اڈوں میں سے ایک سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے،اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 13 کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین میں بریگیڈ اسکندرنی کے فوجی اڈے پر موجود M-16 رائفلوں کے گودام سے ایک لاکھ سے زائد گولیاں چوری ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ لبنان اور شام سے قریب الجلیل کے علاقے میں واقع ہے،واضح رہے کہ  اسرائیلی پولیس کے اندازے کے مطابق اڈے سے 150000 سے زائد گولیاں چرائی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ چوری کی گئی مقدار پولیس کے اندازوں سے کم ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوری اسرائیلی افواج کی تیاریوں کو نقصان پہنچائے گی، کیونکہ ہنگامی حالات کے لیےبنائے گئے ایک گودام سے گولیاں چوری ہوئی ہیں،تل ابیب کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،تاہم وہ ابھی تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عبرانی زبان کے ذرائع نے قبل ازیں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کی اطلاع دی تھی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین