صیہونی فوج تباہ کن سائبر حملوں کا شکار

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر وسیع پیمانے پر سائبر حملے کی خبر دی جس کے نتیجہ مین صیہونی فوج کی  بہت ساری معلومات لیکن ہوگئیں۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز کے ایک گروہ نےاس حکومت کی فوج کے سینکڑوں فوجیوں کی صحیح معلومات لیک کی ہیں، رپورٹ کے مطابق Moses Staf کے نام سے مشہور اس گروپ نے پیر کو اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کی ایک ذاتی تصویر جاری کی جس پر دھمکی آمیز پیغام لکھا تھاکہ ہم آپ کے تمام فیصلوں سے آگاہ ہیں اور ہم ایسی جگہ کو نشانہ بنائیں گے جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ۔
واضح رہے کہ  اس سے قبل اسرائیلی نجی کمپنیوں پر سائبر حملہ کیا گیا تھا اور سینکڑوں صارفین کی معلومات لیک ہو گئی تھیں، صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکرز نے اپنے صفحہ "ڈارک نیٹ" اور ٹیلی گرام گروپ میں سے ایک پر صہیونی فوج کے فوجی یونٹوں کی مکمل اور درست معلومات کی فائلیں شائع کیں جن میں نام، عہدے اور فوجی کورسز اور یہاں تک کہ ان کے ذاتی فون نمبر بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فائلوں کے ساتھ ایک پیغام بھی تھا جس میں لکھا تھاکہ ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک آپ کے جرائم کو بے نقاب نہیں کردیتے اور ہم آپ کو وہاں پر چوٹ پہنچائیں گے جہاں آپ سوچ بھی نہیں سکتے ،پیغام کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے سب سے بڑے اسپتالوں  اور طبی مقامات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین