Code : 3795 5 Hit

سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن کے دار الحکومت پر صنعا پر شدید بمباری

آج صبح سویرے سعودی جارحیت پسندوں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت پسندوں کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سعودی لڑاکا طیاروں نے آج صبح یمنی دارالحکومت صنعا پر بڑے پیمانے پر بمباری کی۔
عرب میڈیا کے مطابق صنعا میں الصیانہ علاقے کو سعودی جنگی طیاروں  نے متعددبار نشانہ بنایا ہے۔
ادھر سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے النہدین اور ذھبان علاقوں پر بھی بمباری کی۔
درایں اثنا  سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈ ے کودو بار شدیدحملوں کا نشانہ بنایاہے۔
تازہ ترین خبروں اور اطلاعات کے مطابق حالیہ سعودی جارحیت کے نتیجہ میں صنعا میں متعدد افرادشہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین