Code : 2024 18 Hit

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ ہوا ہےجس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے میں تمام عملہ محفوظ رہا تاہم پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے افغان حکام کیساتھ رابطے میں ہیں،یاد رہے کہ آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر جلال آباد افغانستان کا ایک مشرقی شہر ہے جو کہ صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت بھی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम