Code : 836 29 Hit

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریل پٹری پر دھماکہ؛مسافربردار گاڑی کے5ڈبے پٹری سے اتر گئے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چمن علاقہ میں ریل کی پٹری پر موٹر سائکل میں رکھے گئے بم کے ذریعہ دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں وہاں سے گذرنے والی مسافربردار ٹرین جعفر ایکس پریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چمن علاقہ میں ریل کی پٹری پر موٹر سائکل میں رکھے گئے بم کے ذریعہ دھماکہ ہوا  جس کے نتیجہ میں وہاں سے گذرنے والی مسافربردار ٹرین جعفر ایکس پریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں 5لوگ  زخمی ہوئے ہیں تاہم پٹری کو فی الحال بند کردیا گیا ہے ،قابل ذکر ہے کہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس پاکستانی طالبان اور جدائی طلب گروہ پر شک کا اظہار کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम