Code : 2253 104 Hit

بغداد کے سبز علاقہ میں دھماکہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے سبز علاقہ جس کو ڈپلومیٹک ایریا بھی کہا جاتا ہے، اب سے کچھ ہی دیر پہلے وہاں پردھماکہ کی آواز سنی گئی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بغداد کے گرین ایریا جس کو ڈپلومیٹک ایریا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں پر اکثر ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں وہاں پر دھماکہ  کی آواز سنائی دی گئی ہے،سعودی چینل الحدث کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں واقع ترکی کے سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ لانچر  لگا ہے اور دوسرا لانچر پل الحارفیه کے نزدیک سبز علاقے میں گرا ہے ،اسپوٹنیک  نے رائٹر نیوز ایجنسی کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراقی فوجی  ذرائع  ابلاغ نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات ذکر نہیں کی ہیں ،عراقی ذرائع ابلاغ میں  ابھی تک اس خبر کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں، یاد رہےپیر کو بھی بغداد کے گرین ایریے میں دو راکٹ لانچر لگے تھے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں اکثر ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम