شمالی شام میں دھماکہ؛3 افراد ہلاک،متعدد زخمی

شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ رقہ میں ایک دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:سیریا نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے  شمالی صوبہ رقہ کے شہر تل ابیض کے بازار میں ایک دھماکہ ہوا۔ شام نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ دھماکہ ایک عوامی چوک کے سامنے دوپہر کے بعد ہوا ، جس میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، اورینٹ نیوز ویب سائٹ نے دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
 ادھر شام کی حکومت مخالف گروہوں سے وابستہ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی نیوز ویب سائٹ  نے اطلاع دی ہے کہ  ابتدائی معلومات کے مطابق ، دھماکے میں تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں، آبزرویٹری نے مزید لکھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا کسی شخص نے خود کو دھماکہ اڑایا تھا یا یہ دھماکہ مارکیٹ میں نصب بم کی وجہ سے ہوا ،یادرہے کہ  شام کے شمالی علاقہ جات  جو ترک افواج کے زیر کنٹرول ہیں ،ان میں ہمیشہ ہی اس ملک سے وابستہ ملیشیاؤں کے درمیان دہشت گردی کے دھماکے اور جھڑپیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی نے بھی امریکہ کی شام کے متعدد علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جہاں وہ عوام کے خلاف ہر طرح کے مظالم روا رکھے ہوئے ہیں، کبھی شہریوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے تو کبھی یہاں سے دیگر شہروں کو جانے والی پانی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جس سے تنگ آکران علاقوں میں قابض افواج کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں تا ہم اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے خاموشی سے تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی کو اس ملک میں غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں اتنے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کے باوجود ٹس سے مس نہیں  ہوتی

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین