Code : 1909 5 Hit

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکہ؛5 افراد جاں بحق،36 زخمی

کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت36 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے معروف بازار باچاخان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کی ایک کو موبائل کو نشانہ بنایا،پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 36 افرادزخمی ہوئے۔ زخمیوں میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس موبائل ،متعدد گاڑیوں اور آس پاس کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا،ریسکیو اداروں کی گاڑیوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سول اسپتال میں ایمرجنسی لگا کر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی ہی ہدف تھی،انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت علی شدید زخمی ہیں جو ٹراما سینٹر میں زیرعلاج ہیں،دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی کابینہ نے کوئٹہ کے باچا خان چوک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسی طرح جمعیت علمائے اسلام (ف) ،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس حکام سے دہشت گردی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम