Code : 4651 8 Hit

کراچی میں دھماکہ؛3افراد جاں بحق،15زخمی

پاکستان کے صنعتی شہرکراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پردھماکاہوا ہےجس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق،15 زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے گلشن اقبال علاقے میں مسکن چورنگی پر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے ، 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز نے خبر دی ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر ہونے والےدھماکے کی آوازدور تک سنی گئی، دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلورپرہوا،دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل اور گراؤنڈ فلور مکمل تباہ ہو گئے۔
عمارت میں 105 فلیٹس ہیں ،گراونڈ فلورپر بینک اور 2 فلیٹس دھماکے سے تباہ ہو گئے،متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے سے قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ،2 فلیٹس کی بالکونی مکمل اورایک کی جزوی تباہ ہو گئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہےجبکہ دھماکے کی جگہ بی ڈی ایس کے عملے کو طلب کرلیاگیا، دھماکے میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری منگوا لی گئی ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر کہا جارہاہے کہ یہ ممکنہ طور پر سلنڈر دھماکہ ہو سکتا ہے۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین