کابل میں دھماکہ

خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق  افغان سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں ایک سرکاری اسکول کے قریب دھماکے کی اطلاع دی،دھماکا حبیبہ ہائی اسکول کے قریب دارالامان اسٹریٹ پر ہوا۔
 کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ کابل کے ساتویں سکیورٹی زون میں واقع حبیبیہ اسکول کے سامنے ہونےوالا دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کی وجہ سے ہوا جس میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل کے ساتویں سکیورٹی زون میں واقع حبیبیہ اسکول کے سامنے ہونے والا دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ہوا جس میں ہلکس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،تاہم اس دھماکےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ  بعض مقامی افغان ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں طالبان ارکان سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد دارالامان میں کچی سڑک کے اندر نصب کیا گیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین