Code : 2500 27 Hit

لندن میں صوتی دیوار ٹونے کے باعث دھماکہ

اب سے کچھ ہی گھنٹے پہلے برطانوی دارالحکومت میں تیز آواز کے دھماکے سے لندن کے گھر لرز اٹھے تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آواز کی دیوار کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہے۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار  سان  کی رپورٹ کے مطابق ایتوار کی صبح ، برطانوی دارالحکومت  لندن میں ایک زبردست صوتی دھماکے کے بعد متعدد گھر لرز اٹھے اور ہزاروں افراد نیند سے بیدار ہوگئے،ادھر کیمبرج ، ہرٹ فورڈ شائربلکہ پورے شمالی لندن سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ہر ایک نے  ایک عجیب سی آواز سنی اور سوچا تھا کہ یہ ایک دھماکہ تھا،تاہم لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  صبح چار بجکر بیس منٹ پر آنے والے خوفناک آواز جس سے لوگوں کے دلوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، لڑاکا طیاروں کے ذریعہ صوتی دیوار کے ٹوٹنے کی وجہ سے  آئی ہے،ادھر  پولیس کے  ترجمان  نے کہا ہے کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ،جبکہ اس سے قبل ، پولیس نے خبر دی تھی  کہ وہ خوفناک  آواز پر غور کررہے ہیں لیکن انہیں کسی دھماکے  کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے،لندن میں پولیس نے ایک تفتیش کے بعد کہا ہے کہ پورے شمالی لندن اور آس پاس کے علاقوں میں ایک زوردار شور سنا گیا ہے ، جو رائل ایئر فورس کے طیارے کے صوتی دھماکے کا نتیجہ تھا اور اس میں کوئی تشویش نہیں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम