Code : 2063 5 Hit

ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ؛11 افراد ہلاک ؛35 زخمی

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے تنیجہ میں 11 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولے کے نواح میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے تنیجہ میں 11 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہوئے ،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے  13 افراد ہلاک اور 60 کے قریب افراد زخمی ہوئےہیں،فیکٹری میں ہوئے اس دھماکے سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے،موقع پر فیکٹری کے افسران اور ملازمین کے علاوہ مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ  کی ٹیم نے امداد اور بچاؤ کے کام میں حصہ لیا اور تقریبا 40 ملازمین کو محفوظ  طور پرباہر نکالا گیا ہے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر فیکٹری کے ملازمین ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےمیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے،دھماکے کے وقت فیکٹری میں ایک سو ملازمین کام میں مصروف تھے،وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम