Code : 1749 92 Hit

امریکہ کی شرارت اور بدمعاشی کی وجہ سے ایران کے جوہری بحران میں اضافہ ہوا ہے:چین

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی " یک طرفہ شرارت اور بدمعاشی" ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی " یک طرفہ شرارت  اور بدمعاشی" ایران کے جوہری بحران میں اضافے کی وجہ ہے، اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس کانفرانس کے دوران کہا کہ "حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ بدمعاشی ایک ایسا ٹیومر اور کینسر کا زخم بن گیا ہے جو خراب ہوتا جارہا ہے"،  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر ڈالا گیا زیادہ دباؤ ایرانی جوہری بحران کی بنیادی وجہ ہے،گینگ شوانگ نے کہا کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور اب وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں کیے گئے وعدوں میں کمی لا رہا ہے، اور اس ساری صورتحال کا ذمہ د ار امریکہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम