Code : 3213 42 Hit

امریکہ کی ہر ریاست کورونا وائرس کی لپیٹ میں

امریکہ کی 50 ریاستوں میں کورونا وایس پھیل چکا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں ریاست مغربی ورجینیا کے شامل ہونے کے بعد اب یہ وائرس امریکہ کی ہر ریاست میں پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں کورونا وائرس کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے  لیکن اس ریاست میں کورونا ٹیسٹ کی مناسب سہولیات کےفقدان کی بنا پر مزید کیس پائے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ورجینیا میں ایک کورونا وائرس کی اطلاع اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا تھاکہ مغربی ورجینیا میں ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے کہ وہاں اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم  منگل کی رات  مغربی ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے ریاست میں پہلا کیس  سامنے آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہم سب ایک کشتی پر سوار ہیں لہذا ہم سب کو اس وباء کی روک تھام کے لیے مناسب حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ، لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا جارہا ہے  اور بڑی تعداد میں کاروباری مراکز بند کردیئے گئے ہیں نیز نیو یارک  میں بھی کیلیفورنیا جیسی ہی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔
کیلیفورنیا کے گورنر گوئن نیوسام نے منگل کی رات کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے موجودہ سال کے اختتام تک ریاست میں زیادہ تر اسکول بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ میں اب تک ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6524 ہوگئی ہے  اور 116 اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین