سید حسن نصراللہ جو بھی وعدہ کرتے ہیں وہ پورا ہوتا ہے:معروف لبنانی تجزیہ کار

لبنانی فوج کے ایک مایہ ناز فوجی اور سیاسی تجزیہ کار نے اسرائیلی ڈرون کے گرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کےکیے ہوئے سب وعدے پورے ہوگئے۔

ولایت پورٹل:لبنانی فوج کے ایک مشہور سیاسی تجزیہ کار ، امین حطیط نے گذشتہ رات ایک ٹویٹ میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی گفتگو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مزحمتی تحریک کے سربراہ کے وعدے ہمیشہ کی طرح سچ تھے اور ان کی جانب سے دیے گئے سب انتباہات پورے ہوئے،حطیط نے مزید کہاکہ مزحمتی تحریک کے سربراہ نے صیہونی دشمن کو سمجھا دیا کہ لبنانی مزاحمت اس کی فضائی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہےاور وہ اس کو جارحیت کو روکے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ لبنانی مزاحمت نے کل ایسا ہی کیاکہ لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا،لبنانی تجزیہ کار نے مزید لکھا کہ مزاحمتی تحریک دشمن کا مقابلہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح جنگی اکائیوں کو وہ خود معین کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونیوں پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا خوف طاری ہے نیز وہ ان کی جانب سے دی گئی ہر دھمکی اور انتباہ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،صیہونی فوجی اپنے اعلی عہدہ داروں کے قول پر یقین نہیں کرتی لیکن وہ سید حسن نصراللہ کی باتوں پر مکمل یقین کرتے ہیں۔
صیہونی عہدہ دار متعدد بار اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ سید حسن نصراللہ ہم سے زیادہ اسرائیل کے بارے میں جانتے ہیں نیز وہ نفسیاتی جنگ اور منصوبہ بندی کرنے میں نہایت ہی مہارت کے حامل ہیں ،صیہونی حکام کا یہ بھی کہنا ہے سید جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ صیہونی مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں تو صیہونی فوجی حلقوں میں ہل چل مچ جاتی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین